گلشنِ حدید میں ماں بیٹی کا دوہرا قتل، مرکزی ملزم گرفتار، اعترافِ جرم
کراچی: (دنیا نیوز) گلشنِ حدید میں گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گلشنِ حدید فیز ٹو میں ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کے ذریعے ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے پولیس حکام کی موجودگی میں دورانِ تفتیش ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر فہمیدہ عباسی بھی موجود تھیں، جبکہ مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر اصغر ابڑو نے بھی ملزم سے پوچھ گچھ کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم گلشنِ حدید فیز ٹو میں ایک گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر محمد دین کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری اور اعترافِ جرم کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہے۔ مزید تفتیش کے ذریعے واردات کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments