پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
بیجنگ: (دنیا نیوز) پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھو رہی ہے۔
شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو-24 خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈرل کی گئی، پرواز سے قبل عملے کی اس مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے۔
چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار زو لو نے بتایا کہ اس مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم تھے اور انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلا باز چین کے شین زو-24 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا، جو دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و خلائی تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments