بارات میں شامل تیز رفتار کار کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
گوجرہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے گوجرہ میں بارات میں شامل تیز رفتار کار نے گھر کے باہر کھیلتے سات سالہ بچے کو کچل دیا، کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع گاؤں 370 ج ب میں پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سات سالہ ذوہان علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ بارات میں شامل تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں ملوث کار ڈرائیور محمد الیاس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments