وفاقی دارالحکومت کی جیل میں پنجاب سے 58 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی جیل میں پنجاب کی مختلف جیلوں سے 58 افسران اور اہلکاروں کی ایک سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تعینات کیے جانے والوں میں 3 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، 2 چیف وارڈرز، 18 ہیڈ وارڈرز اور 35 وارڈرز شامل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران ریاض اور چیف وارڈر فلک شیر بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی ہیں۔ تعیناتی ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...