اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم

ورسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ کے ایک پروفیشنل اسٹنٹ مین نے خود کو آگ لگا کر زِپ لائن پر طویل فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

43 سالہ سٹینسلاو ماڈے نے اپنے پورے جسم کو آگ میں لپیٹ کر زِپ لائن پر 568 فٹ اور 6.8 انچ کا فاصلہ طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

اسٹنٹ مین نے یہ حیران کن کارنامہ 3 اکتوبر کو پولینڈ کے شہر لوڈز میں انجام دیا۔ اسٹینسلاو ماڈے اس سے قبل مشہور ٹی وی سیریز دی وِچر اور فلم پیراڈائس میں بھی بطور اسٹنٹ پرفارمر کام کر چکے ہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے سٹینسلاو ماڈے کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک آگ سے کسی بھی قسم کا تعلق خطرے سے خالی نہیں کیونکہ آگ ایک قدرتی قوت ہے جس کا رویہ اکثر غیر متوقع ہوتا ہے، بظاہر قابو میں نظر آنے والی صورتحال بھی اچانک سنگین خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے اس لیے آگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے مکمل آگاہی، توجہ اور سب سے بڑھ کر اس کا احترام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجربہ انسان کو آگ کے غیر متوقع رویے پر بروقت ردعمل دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...