کراچی: بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ رات بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم نادر شاہ کے خلاف اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی تھی۔
ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں، فوٹیج میں ملزم کو ساتھی کے ہمراہ واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کا ساتھی چند روز قبل بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔
گرفتار ملزم نادر شاہ اس وقت پولیس کی گرفت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، گرفتار زخمی ملزم نادر شاہ اپنے ساتھی کے ہمراہ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments