مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
راولپنڈی:( دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا کا جو پودا لگایا تھا، آج وہ ایک مضبوط نیٹ ورک بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے کارکنوں کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کرنے آئی ہوں، اقتدار اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی کسی کو نہیں دے سکتا۔
سینئر صوبائی وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کو عوام کے مفت علاج، ادویات، گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں کی فکر ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حسد کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ تو کریں، صرف چیخنے سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے راولپنڈی کے لیے 80 بسیں فراہم کی ہیں جبکہ 24 نومبر کو وزیراعلیٰ طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سکالرشپس بھی تقسیم کریں گی۔
سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ راولپنڈی مریم نواز کے استقبال کے تمام ریکارڈ توڑے گا، حنیف عباسی نواز شریف کے دلیر سپاہی ہیں اور ان کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
مزید برآں کنونشن کے دوران کارکنوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments