شادی تقریب میں تلخ کلامی پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل
نوشہرہ: (دنیا نیوز) شاہ کوٹ چراٹ میں شادی کی تقریب میں مبینہ تلخ کلامی پر فائرنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد قتل جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شادی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ کر دی گئی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments