بہاولنگر میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خونیں تصادم کھچی والا کے قریب پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر معاملہ بگڑ گیا اور گولیاں چل گئی جس کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد جمیل اور عاطف علی کے ناموں سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لے جس کی روشنی میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...