پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرتگال کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیر خارجہ پاکستان-پرتگال بزنس فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے ایک کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...