تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق

قائد آباد: (دنیا نیوز) خالق آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ احرام، 6 سالہ دعا فاطمہ، 10 سالہ سمیع اللہ اور 20 سالہ عادل شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار خالق آباد سے جوہرآباد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

پانچوں افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کردی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...