بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد جاری

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ اور ہندو یاتریوں کی آمد جاری ہے، سندھ سے دوسری خصوصی ٹرین بھی یاتریوں کو لے کر ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔

ریلوے سٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے یاتریوں کا استقبال کیا، اس موقع پر یاتریوں پر گل پاشی کی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ریلوے سٹیشن سے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز کل 22 نومبر کو رات اکھنڈ پاٹھ کی رسم سے ہوگا، تقریبات 24 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی۔

بھارتی سکھ یاتری بھی تقریبات میں شرکت کے لیے کل 22 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...