لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ

لاہور: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند رہی۔

تفصیلات کے مطابق سی ای آر پی آفس میں فضائی آلودگی کی شرح 396 ریکارڈ کی گئی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 340 رہا۔ برکی روڈ اور پیراگون میں آلودگی کی شرح 330 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اے آر ایم میں ایئر کوالٹی انڈیکس 308، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 270 اور بیدیاں روڈ پر 263 ریکارڈ کیا گیا۔ اے آر سی میں فضائی آلودگی کی شرح 244 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 242 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق عسکری ٹین میں اے کیو آئی 186 جبکہ برکی روڈ کے ایک مقام پر فضائی آلودگی کی شرح 166 ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو آلودہ فضا سے محفوظ رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...