بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا

لندن: (دنیا نیوز) یورپی یونین اور برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم معاہدہ کر لیا، معاہدے کو دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے نئے دور کی جانب پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے اس معاہدے کو تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین برطانیہ کو دوبارہ یونین میں شامل کرنے کے معاملے پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے معاہدے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے تعلقات میں بہتری اور تعاون کے فروغ کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی دوبارہ یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا باضابطہ پیشرفت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...