ایران دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی سرپرست ریاست ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی سرپرست ریاست ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہدف ہے، ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہزاروں افراد کی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار کو بلیک میلنگ یا حملوں کیلئے استعمال کر سکتا ہے، جنگ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کا اختیار ہے، میرا کام ان کی حمایت کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...