امریکی وزیر خارجہ کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو، سوڈان میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے گفتگو ہوئی۔

مارکو روبیو اور شیخ عبداللہ بن زاید نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، امریکی وزیر خارجہ نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ سوڈان میں پائیدار امن اور سویلین حکومت کی تشکیل ضروری ہے، امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...