جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کا ایندھن جیٹ فیول 12روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل11 روپے 44 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت کم ہو کر 287 روپے71پیسے فی لٹر پر آ گئی ہے، اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 299 روپے77 پیسے فی لٹر مقرر تھی۔

اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 283 روپے 64 پیسے فی لٹر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لٹر ہو گئی، اس سے پہلے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت231 روپے 72 پیسے فی لٹر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...