بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل رہے گا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل رہے گا، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن مرمتی کام کے باعث معطل کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی معطل ہے۔

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...