سرگودھا میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزم ہلاک، ساتھی فرار
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقہ بھلوال کے قریب سی سی ڈی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران انعام وینس گروپ کے دو ملزم مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 جنوبی کا احسان کہوٹ اور نبی شاہ بالا کا جواد شاہ شامل ہے، سی سی ڈی ٹیم مخبر کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔
سی سی ڈی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیو کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments