مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈ منصوبے کیلئے 5 ارب روپے جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز کے اجرا کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ارب روپے محکمہ محنت و انسانی وسائل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ منصوبے کے لیے مختص رقم نیشنل بینک آف پاکستان کے مخصوص اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق راشن کارڈ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے کی رقم آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی، فنڈز مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام سے فراہم کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل متعلقہ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments