امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی قونصل خانے اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، امریکی کپاس اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسد شفیع کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل شعبہ پاکستان کی برآمدات کا 62 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے، اپٹما پائیداری، ماحول دوست پیداوار اور عالمی مسابقت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت عالمی تقاضوں پر مؤثر انداز میں عمل کر رہی ہے۔

امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ڈیلن کلینسی نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت میں ترقی اور عالمی سطح پر مزید وسعت کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...