بلوچستان: بی ایس ڈی آئی کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں صوبے بھر کیلئے مجموعی 56 ارب روپے کی لاگت کے 4 ہزار 63 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔ بی ایس ڈی آئی کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، بحالی اور تزئین و آرائش کے کئی منصوبوں پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے۔
بلوچستان میں سالانہ 8 ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کیلئے آئی ٹی حب قائم کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے شہریوں نے بی ایس ڈی آئی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments