ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، بالائی اضلاع میں موسم سردرہنے کی توقع ہے، رات کے اوقات میں صوابی اورگردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، بہاولپور میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ بالائی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں براعظمی ہوائیں غالب ہیں، جس کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی نمایاں امکان نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...