عارفوالہ: جعلی عامل باپ نے اپنے ہی 13 سالہ بیٹے کی جان لے لی
عارفوالہ: (دنیا نیوز) جعلی عامل باپ نے اپنے ہی 13 سالہ بیٹے کی جان لے لی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے گاؤں 19 ای بی میں پیش آیا، باپ نے جنات نکالنے کی کوشش میں بیٹے کے سر میں لوہے کا راڈ مارا، لڑکا موقع پرجاں بحق ہوگیا، ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 13 سالہ عبداللہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments