کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کی۔

وفاقی وزیر جام کمال خان نے یوگنڈا کے وزیر زراعت، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور صوبائی وزرا کے ہمراہ ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی، فوڈ ایگ 2026 میں 72 ممالک کے 820 بین الاقوامی مندوبین شریک ہیں۔

نمائش میں شرکت کے لیے 820 خریداروں کے سفری پروگراموں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 400 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...