مریم نواز آج راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح متوقع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی، جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ طلبہ، پارٹی رہنماؤں، تاجروں اور شہریوں سے خطاب بھی کریں گی۔
دورے کا آغاز بارانی زرعی یونیورسٹی سے ہوگا، جہاں مریم نواز طلبہ و طالبات اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کریں گی، یونیورسٹی سے وہ قافلے کی صورت میں رحمان آباد پہنچیں گی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
رحمان آباد سے وزیراعلیٰ کمرشل مارکیٹ جائیں گی اور وہاں واکنگ اسٹریٹ منصوبے کا افتتاح کریں گی، اس کے بعد وہ سیدپور روڈ پہنچیں گی، جہاں سڑک کی کشادگی اور نئی پائپ لائن کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔
مریم نواز سیدپور روڈ سے بنی چوک پہنچیں گی، جہاں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ جامع مسجد روڈ جائیں گی، جہاں بھی ان کے استقبال کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جامع مسجد روڈ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔
دورے کے آخری مرحلے میں مریم نواز قافلے کے ہمراہ راجہ بازار پہنچیں گی، جہاں واکنگ اسٹریٹ اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری اور عام شہریوں سے خطاب کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران تقریباً 4 سے 5 گھنٹے راولپنڈی میں گزاریں گی، جبکہ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments