ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
اٹک: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محلہ اعوان شریف اٹک میں ملک طاہر اعوان کے ماموں اور پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے وائس چیئرمین اذان اعوان کے نانا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، ملکی نظام میں تبدیلی کے لئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات اور واضح روڈ میپ ضروری ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اصل مسئلہ نظام نہیں بلکہ قیادت کی نیت کا ہے، حکمرانوں کی نیت درست ہو تو ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments