وسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور بننے سے انکار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم سابق کپتان نے یہ پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی اسی پالیسی کے پیش نظر وسیم اکرم نے بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...