دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ڈربی یونیورسٹی سے منسلک ارضیات داں، ڈاکٹر جارڈن فیتھیان نے اپنی جدید تحقیق کی بنیاد پریہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی امریکا اور یورشیا (یورپ وروس) اب بھی ایک براعظم ہیں۔

انہوں نے مع ٹیم بحراوقیانوس کے نیچے واقع دو ہزار کلومیٹر طویل اْس پہاڑی سلسلے کا معائنہ کیا جو شمالی امریکن اور یورشیائی ارضی پلیٹوں کے عین درمیان گرین لینڈ سے آئس لینڈ اور سکاٹ لینڈ تک پھیلا ہوا ہے۔

عام نظریہ ہے، دونوں پلیٹیں سوا پانچ کروڑ سال پہلے الگ ہو گئی تھیں، مگر ڈاکٹر جارڈن کی ٹیم نے دریافت کیا، زیر آب پہاڑی سلسلے میں کئی جگہ دونوں پلیٹیں باہم ملی ہوئی ہیں۔

گویا ارضی سائنس کے لحاظ سے شمالی امریکہ اور یورپ وروس اب بھی ایک ہی براعظم ہیں جو بیس پچیس کروڑ سال پہلے پانگیا نامی سپر براعظم کا حصہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...