اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ابوظہبی: (دنیا نیوز) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں صدور کے درمیان امارات اور شام کے درمیان معاشی و ترقیاتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع نے عوام کی خوشحالی اور مشترکہ مفادات کے لئے تعلقات فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments