ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد اور 22 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے ایران، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ہانگ کانگ میں موجود ایران سے منسلک آٹھ افراد اور 22 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک نے جنوری 2025 سے اگست 2026 کے درمیان 14.7 ارب ڈالر مالیت کی ایسی مالی سرگرمیوں کی نشاندہی کی جن کا تعلق ایران کے شیڈو بینکنگ نظام سے ہے۔
ایرانی کرنسی اینڈ گولڈ ایکسچینج سینٹر کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو تین سال قبل مرکزی بینک کی اجازت سے قائم کیا گیا تھا۔
اگرچہ ایران کا شیڈو بینکنگ سسٹم بین الاقوامی تجارت سے حاصل رقوم کی منتقلی کا ذمہ دار ہے تاہم ایرانی ایکسچینج سینٹر ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کرتا ہے جو ان مالی وسائل کو ایران کے اندر ان کی آخری منزل تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments