مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ

نیویارک: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیوک لنڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں کے باعث آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ اسود جیسے اہم بحری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے ادارے کے اخراجات میں 2027 کے وسط تک 727 ملین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں مزید 73 لاکھ افراد غذائی امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا دنیا بھر میں پہلے ہی 26 کروڑ 60 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ سوڈان، جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز سے عالمی کھاد کی 30 فیصد ترسیل متاثر ہونے اور توانائی و ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس سے آئندہ فصلوں کی پیداوار بھی کم ہونے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...