سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک تمنائیں بھی پہنچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...