حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے صوبے لحج میں حوثی ملیشیا کی شہری گاڑیوں پر گولہ باری کر دی۔
یمنی افواج کے مطابق حوثی ملیشیا نے حملوں کے دوران مسافر بسوں اور مال بردار ٹرکوں کو براہ راست نشانہ بنایا، حوثی حملے میں متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ لحج اور تعز کو ملانے والی اہم شاہراہ پر شہری گاڑیاں نشانہ بنیں، نشانہ بننے والی گاڑیوں کا کسی فوجی سرگرمی سے تعلق نہیں تھا۔
یمنی افواج نے حوثی حملے کو دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دے دیا، ترجمان ماجد النزیلی نے شہری مسافروں پر حملے کی مذمت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments