کرپشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیاں اول، ایف بی آر دوسرے نمبر پر ہے: جائزہ رپورٹ

اسلام آ باد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹ میں 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔

ڈسکوز 61ا عشاریہ1 سکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 سکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 سکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ ایک سکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43 عشاریہ4 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 سکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39 اعشاریہ 3 سکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39 اعشاریہ 3 سکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...