خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

ولینگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں 27 سالہ خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی، جسے نکالنے کے لیے ڈاکٹرز کو آپریشن کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر وائیکاٹو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے سے انکشاف ہوا کہ کھانے کا پورا کانٹا ان کے معدے میں موجود ہے۔

ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر دو مرتبہ اینڈوسکوپی کے ذریعے کانٹا منہ کے راستے نکالنے کی کوشش کی، تاہم دونوں کوششیں ناکام رہیں۔

بعدازاں سرجنز نے لیپروسکوپک سرجری کی مدد سے تقریباً 4 سینٹی میٹر کا چیرا لگا کر کانٹا کامیابی سے نکال لیا۔

ڈاکٹر جیسی فشر کے مطابق یہ حیران کن تھا کہ اتنا بڑا کانٹا خاتون کے معدے تک کیسے پہنچ گیا، تاہم خوش قسمتی سے معدے میں سوراخ نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کی صحت یابی میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی اور آپریشن کے دو روز بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے خبردار کیا کہ غیر ضروری اشیا نگلنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں جان بچانے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...