ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے پروگریسو بزنس فورم کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں وفد نے گروپ چیئرپرسن ڈاکٹر گوین راموکوپا کی قیادت میں ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اورباہمی مفاد کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تحقیق و ترقی، تکنیکی مہارت، سرمایہ کاری اورصنعتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ایس آئی ایف سی’ لُک افریقہ پالیسی ‘ کے تحت افریقی ممالک سے معاشی روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments