ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بات قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد کہی۔

دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات قطر اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔

ملاقات کے بعد جاری سرکاری بیانات کے مطابق دونوں فریقوں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے بین الاقوامی آبی راستوں میں جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔

قطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک دونوں فریقوں کے سامنے مختلف تجاویز اور منصوبے پیش کر چکا ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں نے کشیدگی کم کرنے، خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے، اور سفارتی کوششوں و باہمی رابطہ کاری کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...