اداکارہ سارہ خان نے دوسری بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی بار مداحوں اور دنیا بھر کے سامنے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سارہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور بچوں سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر اداکارہ نے بتایا کہ آج پہلی مرتبہ وہ اپنی دوسری بیٹی کا مکمل چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہیں، جس کے بعد ان کی بیٹی کی جھلک بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

واضح رہے کہ سارہ خان نے معروف گلوکار فلک شبیر سے 2020 میں شادی کی تھی۔ اس خوبصورت جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام الیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کا شمار پاکستان کی مقبول شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خاندانی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...