امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں قومی تھینکس گیونگ ٹرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ایران کے خلاف ناکہ بندی تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی ہے، کوئی ایرانی جہاز اس ناکہ بندی کو عبور نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ہے، ایران کے پاس میزائل داغنے کی صرف معمولی صلاحیت باقی ہے، امریکا نے ایران کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور فتح حاصل کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اب نویں مہینے میں داخل ہو چکی، کوئی مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments