پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، وزارت خارجہ کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی سفارت کاری کے حوالے سے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈائریکٹر جنرل، سیکرٹری اور ایس آئی ایف سی حکام نے شرکت کی، جبکہ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نے سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کان کنی و معدنیات، زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے گئے۔

اس کے علاوہ صحت، انفراسٹرکچر، سیاحت، خصوصی اقتصادی زونز اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ترجمان کے مطابق شرکاء کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی دستاویزات فراہم کی گئیں جبکہ خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب مراعات، ریگولیٹری ماحول، منافع کی بیرون ملک منتقلی اور ٹیکسوں سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتا ہے، متعلقہ ادارے معاشی ترقی میں معاونت کے لیے قریبی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے معاشی سفارت کاری کے فروغ میں غیر ملکی مشنز کے سربراہان اور ان کی ٹیموں کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...