اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور سروس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان ریلویز کو پائیدار مالیاتی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے فنڈنگ کے مختلف ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 24, 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلوے نیٹ ورک کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت اور اس کی تجارتی افادیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے لیے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات تیز کرنے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments