نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا کا لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش
لاہور: (ویب ڈیسک) ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ لیلیٰ نے شو سے حاصل ہونے والی آمدنی اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے بتایا کہ ریئلٹی شو کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہی سفید رنگ کی جیپ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جبکہ اپنی کمائی سے نیا گھر بھی تعمیر کروانا چاہتی ہیں۔
لیلیٰ کے مطابق انہیں ریئلٹی شو میں گزارے گئے 63 دنوں کے حساب سے معاوضہ دیا گیا ہے، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی مقابلے کی انعامی رقم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ سینئر اداکارہ میرا نے بھی انہیں مالی تعاون کی پیشکش کی ہے، میرا نے کہا ہے کہ اگر جیپ خریدنے کے لیے رقم کم پڑ گئی تو وہ انہیں 10 سے 15 لاکھ روپے فراہم کر دیں گی۔
لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنی خواہشات کی تکمیل اور مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments