عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 3629 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط فی تولہ چاندی 49 روپے سستی ہوکر 4687 روپے کی ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...