سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
کوالالمپور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔
سلطان اذلان شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچ میں حنان شاہد نے 2 گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور پانچویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ 23ویں منٹ میں حنان شاہد نے دوسرا گول کرکے پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔
تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے سیمن چن نے 35ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا اور اسکور 1-2 کردیا۔
میچ کے 53ویں منٹ میں حنان شاہد نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے برتری 1-3 کردی۔ کھیل کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے من ہیوک لی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔
یہ سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں پاکستان کی تیسری کامیابی ہے۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے 4 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن مستحکم کرلی۔
پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جمعرات کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments