جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی کمپنی میں بطور سی ای او واپسی کا معاہدہ انہوں نے کروایا اور بورڈ کو اس فیصلے پر قائل کیا۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اینوڈیا بورڈ کو یقین دلایا کہ جینسن ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں، ان کی ہوانگ سے اتوار کو ٹیلی فون پر بھی بات ہوئی، ہوانگ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر جینسن ہوانگ چین منتقل ہوجاتے تو یہ بڑا خطرہ ہوتا، چین انہیں منہ مانگی مراعات دینے کے لیے تیار تھا جبکہ چینی صدر نے انہیں اس شعبے کی ذہین ترین شخصیت قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جدید چپس کی پیچیدگی جینسن ہوانگ جیسا شخص ہی سمجھ سکتا ہے اور چین سمیت کسی کے لیے بھی ان چپس کی نقل تیار کرنا ممکن نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اینوڈیا کے بورڈ کو یقین دہانی کرائی کہ جینسن ہوانگ نے قومی سلامتی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا نے گزشتہ روز جینسن ہوانگ کو فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد سامنے آیا۔
اس سے قبل جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی جاسوس سمیت دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات سے متعلق انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments