وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی میں والہانہ استقبال، سونے کا تاج بھی پیش
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پر جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا، سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں ہزاروں افراد استقبال کے لیے امڈ آئے، مختلف مقامات پر گل پاشی کی گئی اور خیرمقدمی پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔
بازاروں میں ڈھول کی تھاپ اور روایتی پنڈی وال انداز میں وزیراعلیٰ کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر گھڑ ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
.jpg)
تاجربرادری نے بھی مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی خیرمقدم کے لیے موجود تھی۔
پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی کے طویل بیرونی راستے پر طلبہ و طالبات نے دونوں اطراف کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، یونیورسٹی گیٹ پر موجود کارکنوں نے مریم نواز کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 24, 2026
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ راولپنڈی کے موقع پر خالص سونے کا خصوصی تاج بھی پیش کیا گیا۔
آل پاکستان رجسٹرڈ سمال جیمز اینڈ جیولری اینڈ ٹول ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ تاج تیار کروایا تھا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 24, 2026
ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سونے کا تاج پہنایا۔
ایسوسی ایشن عہدیداران کے مطابق تاج پیش کرنے کا مقصد وزیراعلیٰ کی راولپنڈی آمد پر خیرمقدم اور اظہار تشکر کرنا تھا۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments