ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق زخمیوں میں 2 سعودی شہری اور 9 غیر ملکی شامل ہیں، جن میں 2 بھارتی، 3 نیپالی اور 4 مصری شہری ہیں۔
سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردیں اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے۔
واضح رہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ جمعرات کو بھی حوثی ملیشیا نے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ٹاور کی متعدد منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments