وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے نئی قومی پالیسی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی قومی پالیسی کی منظوری دے دی، وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پالیسی سے متعلق سمری کابینہ میں پیش کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 نومبر 2026 کو سرکولیشن کے ذریعے پیش کردہ سمری میں شامل تجاویز منظور کرلیں۔
کابینہ نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے پیراگراف 6 اور 8 میں پیش کردہ تجاویز کی بھی منظوری دی۔
شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی رولز آف بزنس 1973 کے تحت کابینہ میں پیش کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments