متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثی گروہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کا یہ اقدام مملکت کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا، بیان میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل منگل کو سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھا کہ ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت پر حوثی حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...